ہر شخص اپنی فکر ہی کو درست سمجھتا اور دنیا کے ہر فرد کی فکر کو غلط۔ یہ ایک فطری
امر ہے، لیکن انسان کی یہی فطرت اسے کامیابی سے دور رکھتی ہے۔ آپ جس فکر کے علم
بردار ہیں، کسی شے کے بارے میں آپ کی جو رائے ہے، وہ غلط بھی ہوسکتی ہے۔ یہ ضروری
نہیں کہ آپ کی رائے درست ہو۔ لیکن ہم خود کو غلط سمجھنے کے لیے تیار نہیں۔
