چند روز پہلے میں کچھ
خریداری کرنے بازار گیا تو جو چیز مجھے درکار تھی، وہ مجھے ایک دکان سے نہیں ملی۔
دکان دار نے بڑے روکھے انداز میں مجھے بتایا کہ اس کے پاس میری مطلوبہ شے نہیں ہے۔ میں نے دکان دار سے گزارش کی کہ آپ یہ جواب خوش
اخلاقی اور خوش اسلوبی سے بھی دے سکتے تھے۔ اس پر وہ دکان دار مزید بپھر گیا اور
بولا، کیا تمھارے پاؤں پکڑ لوں؟
