شمارہ بالکل آخری مرحلوں پر ہے اور میں اداریہ لکھنے بیٹھا ہوں کہ باہر سے ایک آواز کانوں میں آرہی ہے: ’’جمعرات کا دن ہے... گھر میں کھانے کی تنگی ہے... کچھ اللہ کے نام پر مدد کردو!‘‘ ہر جمعرات کو یہ فقیر برسوں سے اسی باقاعدگی سے آرہا ہے اور انھی الفاظ کی صدا لگاتا ہے۔
انسان سبق لینا چاہے تو چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی سبق لے سکتا ہے، اور اگر اپنے
ذہن کے دروازے پر قفل ڈال دے تو بڑے سے بڑا استاد بھی اسے کوئی سبق نہیں دے سکتا۔
میں نے اس فقیر سے اندازہ کیا کہ وہ کس قدر مستقل مزاجی اور عمل پیہم کے ساتھ روزانہ
بھیک مانگنے نکلتا ہے، اور پھر یہ بھی کہ اس نے مختلف دنوں کے لحاظ سے مختلف علاقے
طے کررکھے تھے۔ اسے معلوم ہے، اسے کس دن کس جگہ جانا ہے، اور ان مقررہ دنوں میں وہ
وہاں موجود ہوتا ہے۔
انسان کے لیے زندگی میں کچھ حاصل کرنے کے لیے جہاں بہت سی چیزوں کی اہمیت ہے، وہیں اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے طے کردہ ہدف یا اہداف کے لیے مستقل کوشش اور محنت جاری رکھے۔ یہی اصل کامیابی ہے... یہی اصل اپنے اہداف کو حاصل کرنے کا درست اور موثر طریقہ ہے۔
کامیابی یا ناکامی درحقیقت ایک قدم کا نام نہیں... کئی اقدامات کا مکمل طریقہ کار ہے۔ اس طریقہ کار کو ہم لائحہ عمل (اسٹریٹجی) کہتے ہیں۔ لیکن ہم جو کچھ چاہتے ہیں، اسے ایک قدم اٹھانے کے بعد حاصل کرلینا چاہتے ہیں، اور اگر وہ شے نہ ملے تو خود سے مخاطب ہوتے ہیں کہ شاید یہ ہماری قسمت ہی میں نہیں تھی۔
حقیقت یہ ہے کہ کامیابی یا ناکامی کوئی شے نہیں، ہمارے اقدامات کا نتیجہ (فیڈ بیک) ہے۔ جب آدمی ایک قدم اٹھاتا ہے تو اسے ایک قدم آگے بڑھاتے وقت یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا قدم پیچھے بھی جاسکتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آگے بڑھنا اس کی قسمت میں نہیں تھا بلکہ اس موقع پر اسے چاہیے کہ اپنے قدم اٹھانے کے طریقہ کار یعنی لائحہ عمل کا تجزیہ کرے اور جائزہ لے کہ اس نے قدم اٹھانے میں کون سے فطری قوانین کا کب اور کیسے استعمال کیا کہ یہ نتیجہ برآمد ہوا۔ تحقیق کرے اور اگلی بار ان فطری قوانین کے مطابق اپنے لائحہ عمل کا تعین کرے جو آگے بڑھنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔
کامیابی یا ناکامی محض نتیجہ ہے آپ کے لائحہ عمل کا۔ پُرانا لائحہ عمل، پرانا نتیجہ... نیا لائحہ عمل، نیا نتیجہ۔

No comments:
Post a Comment