Friday, 13 July 2012

میں اس وقت کیا کشش کر رہا ہوں؟


What am I attracting NOW?

 قانونِ کشش (لا آف ایٹریکشن) کے بارے میں، اور اس پر یقین کرنے کے بعد اگلا سوال اکثر یہ کیا جاتا ہے کہ ’’مجھے یہ کیسے معلوم ہو کہ میں اس وقت کیا کشش کررہا/ کررہی ہوں؟‘‘
قانونِ کشش پر عمل کرنے کے لیے یہ سوال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سوال کے جواب کی ابتدا سوچ کی عادت کے جائزے سے ہوتی ہے، یعنی ہم ساری زندگی جس انداز سے سوچتے چلے آئے ہیں، سوچ کا وہی انداز، ہماری عادت بن جاتا ہے۔ چنانچہ درج بالا سوال (مجھے یہ کیسے معلوم ہو کہ اس وقت کیا کشش کررہا/ کررہی ہوں) کا جواب معلوم کرنے کے لیے سب سے پہلے یہ جائزہ لینا ہوگا کہ آپ کی سوچنے کی عادت کیا ہے؟ یا آپ کس انداز سے سوچتے ہیں؟

آپ جتنا زیادہ تجزیہ کرتے رہیں گے، اتنا ہی آپ کے لیے شعوری طور پر اپنی سوچ کے انداز یا ڈھب (Thinking Pattern) کو بدلنا آسان تر ہوتا جائے گا۔ پھر جتنا زیادہ آپ اس کی مشق کرتے رہیں گے، اتنا ہی آپ اس مشق کے ساتھ قانونِ کشش کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے قابل ہوتے رہیں گے۔ مشق در مشق (دہرائی ) کامیابی کی کنجی ہے۔
قانونِ کشش کو اپنے لیے استعمال کرنے کے لیے اپنی سوچ کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ سوچ کے ڈھب کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل سوالات سے مدد لیجیے:
(1) اپنے موبائل فون/ الارم کو تیس، ساٹھ یا نوے منٹ کے وقفے وقفے سے سیٹ کیجیے۔ جب الارم بجے تو اپنے آپ سے سوال کیجیے: میں کیا سوچ رہا ہوں؟ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں؟
(2) چند کارڈز پر یہ سوال لکھ لیجیے، ’’میں کیا سوچ رہا ہوں؟‘‘ اور ’’میں کیا محسوس کر رہا ہوں۔‘‘ ان کارڈوں کو اپنے کمرے میں سرہانے، ڈریسنگ ٹیبل پر یا غسل خانے کے آئینے پر لگا لیجیے تاکہ آپ کو یہ سوال کرنا بار بار یاد آتا رہے۔
(3) اس سلسلے میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے بھی مدد لیجیے۔ اس طرح کہ انھیں یہ کہہ دیجیے کہ آپ جب بھی کوئی منفی لفظ یا جملہ ادا کریں گے، وہ آپ کے اس لفظ (یا الفاظ) کو لکھ لیں گے، پھر رات کو آپ کے دن بھر کے منفی الفاظ کی فہرست آپ کو دکھا دیں گے۔ یوں آپ کو اپنے دن بھر کی کارگزاری کا پتا چل جائے گا کہ آپ کی سوچ کس سمت میں بہہ رہی ہے۔
(4) اپنی سوچ میں تبدیلی کی یاددہانی کے لیے گلے میں کوئی تعویذ پہن لیجیے یا جیب میں کوئی ایسا کاغذ (یا کارڈ) رکھ لیجیے جو آپ کو اپنی سوچ میں تبدیلی کی یاد دلاتا رہے۔
(5) اگر آپ فیس بک، ٹوئٹر یا کوئی اور بلاگ استعمال کرتے ہیں تو جب بھی بلاک لکھیں، یہ ضرور بتائیے کہ آپ اس وقت کیسا محسوس کررہے ہیں؟
(6) دن بھر میں ایسے کاموں کو اپنی فہرست میں شامل کیجیے جن کے کرنے سے مثبت سوچ آپ کے اندر پیدا ہو۔
(7) آپ گاہے گاہے اپنی سوچ اور محسوسات (جذبات) کا جو جائزہ لے رہے ہیں، اسے تاریخ وار، وقت وار ایک کاپی یا جرنل پر لکھتے جائیے۔ اس مقصد کے لیے ایک جرنل الگ سے بنا لیں تو بہت فائدہ دے گا۔
(8) رشتے داروں یا دوستوں میں کوئی اس طرح کی تبدیلی کے لیے محو عمل ہے تو اس سے رہ نمائی لیجیے۔ اس کے تجربے سے آپ کو فائدہ ہوگا۔
(9) خود کو انعام بھی دیجیے۔ جب کبھی آپ مثبت سوچ میں ہوں اور اچھا محسوس کررہے ہوں، اپنے آپ کو کوئی انعام ضرور دیجیے۔
(10) ایسی سرگرمیاں یا کھیل اختیار کیجیے جن سے آپ کی سوچ اور احساسات میں مثبت تبدیلی پیدا ہو۔ یہ ذرا مشکل اور تخلیقی کام ہے، تاہم اس پر غور کرنے سے آپ کو ایسے طریقے مل جائیں گے، جب کہ اس غور و فکر سے آپ کے اندر بڑی تبدیلی آئے گی۔

No comments:

Post a Comment