![]() |
| Kamyab Naujawan |
نوجوانی ... زندگی کا سب سے حسین اور دل رُبا دَور ہوتا ہے۔ نوجوان لڑکا ہو یا
لڑکی، ایشیا کا ہو یا افریقہ کا، یورپ کا، امیر ہو یا غریب... اس کے اندر جذبات و
خواہشات کا تلاطم خیز طوفان ہوتا ہے جو تھمے نہیں تھمتا۔ ایسا ہونا بھی چاہیے،
کیوں کہ یہی اس عمر کا تقاضا ہے۔ اسی سے اس زمانے کا حُسن ہے۔ لیکن یہ دَور جتنا
حسین اور دِل رُبا ہے، اتنا ہی نازک اور خطرناک بھی۔
دراصل، ہر شے کی کچھ شرائط ہوتی ہیں۔ اگر ان شرائط کو پورا نہ کیا جائے تو وہ شے اپنی افادیت اور مقصد کھوبیٹھتی ہے۔ نوجوانی بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ نوجوانی کا حُسن، کشش اور دل ربائی اس وقت تک برقرار رہتے ہیں، جب تک اس کی مطلوبہ شرائط کو پورا کیا جاتا رہے، لیکن ان شرائط کو جو نوجوان پورا نہیں کرتے، ان کی نوجوانی پورے معاشرے اور پوری قوم کے لیے خطرناک او ر غیر موثر و غیر محفوظ ہوجاتی ہے۔

اسٹیفن آر کوی کے نام سے ماہ نامہ کامیابی ڈائجسٹ کے قارئین خوب واقف ہیں۔ ’’دی
سیون ہیبٹس آف ہائلی ایفیکٹو پیپل‘‘ نے پوری دنیا میں جو اثر ڈالا، سب کے سامنے
ہے۔ اس سیریز کی دو کتابیں ’’دی سیون ہیبٹس آف ہائلی ایفیکٹو فیمیلیز‘‘ اور ’’دی
سیون ہیبٹس آف ہائلی ایفیکٹو ٹینز‘‘ بھی کچھ عرصے بعد منظر عام پر آئیں۔ کامیابی
ڈائجسٹ کے اس شمارے میں ہم ’’دی سیون ہیبٹس آف ہائلی ایفیکٹو ٹینز‘‘کا ترجمہ خاصی
تلخیص و تدوین کے بعد کتابی صورت میں شائع کررہے ہیں۔ ننانوے نکات کی صورت میں ہم
نے مذکورہ کتاب کی ایسی ننانوے اہم ترین باتوں کو جمع کیا ہے جس کا تعلق تقریباً
ہر نوجوان سے ہے، خواہ وہ امریکی ہو یا پاکستانی۔
’’کامیاب نوجوان‘‘ میں جو باتیں ذکر کی گئی ہیں، وہ سب کی سب انتہائی موثر اور عملی باتیں ہیں۔ ان کے ذریعے نوجوان اپنی سوچ اور زندگی کی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ اگر یہ کتاب کسی بڑے/بزرگ کے علم میں آتی ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے خاندان اور حلقہ احباب کے نوجوان کو تحفہ دے یا کم از کم انھیں اس کتاب کے پڑھنے کا مشورہ دے، کیوں کہ بلاشبہ یہ کتاب آج کے ہر نوجوان کے لیے بہترین رہ نما اور گائیڈ لائن ثابت ہوگی۔ اس لحاظ سے ’’کامیاب نوجوان‘‘ ایک مثالی تحفہ ہے۔
کامیابی ڈائجسٹ ’’ننانوے سیریز‘‘ کی کتاب ’’کامیاب نوجوان‘‘ سے جو آغاز ہم نے کیا ہے، ہمارا ارادہ ہے کہ ننانوے سیریز ہی کے تحت زندگی کے تقریباً تمام اہم اور موضوعات کی اہم ترین اور بنیادی معلومات آپ تک پہنچائی جائیں۔ مثال کے طور پر، گفت گو (کمیونیکیشن)، تنظیم وقت (ٹائم مینجمنٹ)، اچھی صحت، سکون، ورزش، حُسن، شخصیت، باڈی لینگویج، کیریر، کاربار، مقصد زندگی، گھر بار، رشتے ناتے، صحت قلب، جذبات وغیرہ وغیرہ۔ ایسے اور بہت سے موضوعات بن سکتے ہیں۔ بلکہ ہم آپ کو بھی یہ دعوت دیتے ہیں کہ اگر آپ کے خیال میں مزید کوئی موضوع آئے تو ضرور بتائیے۔ بہت ممکن ہے، ہم اُس موضوع پر ننانوے سیریز کی کوئی کتاب تیار کرکے قارئین تک پہنچا سکیں۔ لیکن سب سے پہلے کتاب ’’کامیاب نوجوان‘‘ کو پڑھ کر آپ کی جو رائے ہو، وہ ہم تک ضرور پہنچائیے۔ انتظار رہے گا۔

نوٹ: یہ کتاب کامیابی ڈائجسٹ کے دفتر سے دستیاب ہے۔ قیمت صرف 60 روپے۔ مزید معلومات اور خریداری کے لیے رابطہ کیجیے۔

No comments:
Post a Comment